پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ پاکستان Roze News
پاکستان

پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے سے پاکستان سپر لیگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔وزیراعلیٰ سندھ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ کے ہمراہ کراچی پولیس آفس پہنچے اور دہشت گردوں کا مقابلے کرنے والے اہلکاروں کو دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے اطلاع تھی کہ تین یا پانچ دہشت گرد ہیں مگر پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دیکھا جائے گا ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران چار جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، شہدا کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے مگر کوئی خاص تھریٹ نہیں تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

Exit mobile version