موسم

پنجاب کے پی کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

پنجاب کے پی کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

اسلام آباد: پنجاب کے مختلف اضلاع اور کے پی کے کچھ علاقوں میں رات گئے سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سرگودھا میں سحری کے وقت شروع ہونیوالی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بہاؤلپور اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے گرج وچمک کیساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے موسلادھار بارش سے گندم کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔راجن پور شہر اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image