تازہ ترین

پنجاب کے پی انتخابات کیس،8 اکتوبر کو کونسا جادو ہوگا، جو سب ٹھیک ہوجائیگا، چیف جسٹس

پنجاب کے پی انتخابات کیس،8 اکتوبر کو کونسا جادو ہوگا، جو سب ٹھیک ہوجائیگا، چیف جسٹس

اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے ہیں کہ اختلافی نوٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ فیصلہ 4/3 کا ہے اقلیت کسی قانون کے تحت خود کو اکثریت کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ن لیگ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے کیس میں پارٹی بننے کی متفرق درخواست دائر کردی پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جسٹس جمال کے ریمارکس کے بعد فل کورٹ بنائی جائے۔جسٹس جامل نے کہا کہ فل کورٹ کیوں؟ وہی 7 ججز بینچ میں بیٹھنے چاہیں، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پہلے فیصلہ کریں کہ 3/4 کا ایا3/2 کا فیصلہ تھا ساری قوم ابہام میں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image