پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط

پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط

پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط

لاہور: الیکشن کمیشن نے صدر ملکت عارف علوی کو خط لکھ کر پنجاب کے عام انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا۔پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے انتخابات کی منسوخی کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔صدر مملکت کو آٹھ اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے بھی آگاہ کیاگیا۔صدر علوی کو آٹھ اکتوبر کی پولنگ کی نئی تاریخ سے آگاہ کرنا مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔بائیس مارچ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کیاتھا، الیکشن کمیشن نے سٹیک ہولڈرز کی بریفنگ اور موجودہ ملکی معاشی وسکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکم نامہ جاری کیا۔

Exit mobile version