پنجاب میں غیرقانوی تارکین وطن کے انخلا میں کمی آگئی ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 505 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں پنجاب میں تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ 45 ہزار کے پاس پی آر او کارڈ اور دیگر رہائشی کارڈ موجود ہیں۔ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل سست ہونے پر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا۔