پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات کیس میں ان کے وکیل کو تیاری کا وقت دینے کی درخواست منظور کر لی۔ہائیکورٹ میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
وکیل الیکشن کمیشن نے اس موقع پر بتایا کہ ان کو نوٹس جاری کیا کہ آپ آئیں اور ہمارے ساتھ ایک کپ چائے پیئیں اور کچھ نہیں لکھا۔ان کی گومل ڈیم کے پاس زمین ہے، جو یہ قانونی طور پر نہیں لے سکتے، اس کا معاملہ ہے، علی امین کہہ رہے ہیں کہ زمین بیچ دی ہے اب وہ اس کے مالک نہیں جبکہ یہ 735 کنال زمین ہے اور آصف نامی شخص بے نامی دار تھا۔ ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں علی امین گنڈا پور کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرلی
- by web_desk
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- 82 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this