پشاور ہائیکورٹ ، گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے نامزد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ ، گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے نامزد

پشاور ہائیکورٹ ، گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے نامزد

پشاور ہائیکورٹ ، گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے نامزد

پشاور:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے نامزد کر دیا۔پشاور سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں کل ہونے والے سینیٹ کے انتخابات پر غیر یقینی کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نامزد کئے گئے ارکان سے حلف لینے کیلئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کیا ہے۔
اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے درخواست رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی تھی۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ابرار سعید نے بتایا تھا کہ درخواست پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس حلف برداری کیلئے کسی کو نامزد کریں۔جس کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کیلئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔

Exit mobile version