پشاور، شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کروڑوں روپے کا نقصان پاکستان Roze News
پاکستان

پشاور، شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کروڑوں روپے کا نقصان

پشاور، شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کروڑوں روپے کا نقصان

پشاور، شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کروڑوں روپے کا نقصان

پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں اور 130 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ مختلف اضلاع سے ٹیمیں بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے پورے پلازہ کو لپیٹ میں لے لیا، 2 منزلہ عمارت جس میں 200 کے قریب دکانیں ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔شاپنگ سینٹر میں موبائل فونز، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Exit mobile version