پرویز الٰہی سے تلخ کلامی پر صوبائی وزیر حسنین دریشک مستعفی ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

پرویز الٰہی سے تلخ کلامی پر صوبائی وزیر حسنین دریشک مستعفی

talkh klami

پرویز الٰہی سے تلخ کلامی پر صوبائی وزیر حسنین دریشک مستعفی

لاہور:پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار حسین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی۔صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے۔وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ میں ڈسپلن کابینہ اجلاس چلاؤں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔سردار حسین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی وزیر اعلیٰ نے اجازت کے بغیرگفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ میں پھر استعفیٰ دے دیتا ہوں اور اجلاس سے چلا جاتا ہوں۔

Exit mobile version