سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ان کا قانونی اور آئینی حق ہے، احتجاج پر اگر لوگ رہا ہوجائیں تو جیلیں تو خالی ہوجائیں گی۔مولانا فضل الرحمان نے خود 26ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دیا ہے، پارلیمنٹ کوئی ایسی ترمیم پاس نہیں کرے گی جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہمارا مقف واضح ہے، پیپلزپارٹی کبھی بھی پانی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، محب وطن پاکستانی کے طور پر کہتا ہوں نیا پینڈورا باکس نہ کھولا جائے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وی پی این غیر شرعی جو چاہے کہہ دے جب تک قانون نہیں کہتا تب تک نہیں ہوسکتا، میں موبائل ہی نہیں رکھتا وی پی این کیا استعمال کروں گا، میرا ٹویٹر اکانٹ کون چلا رہا ہے معلوم نہیں، نہ ہی فکر ہے، شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔
تازہ ترین
پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق، تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سید خورشید شاہ
- by web_desk
- نومبر 18, 2024
- 0 Comments
- 44 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this