پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دیدیا ، ان کا استعفیٰ وزیراعظم آف کو موصول ہوگیا ۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی ۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے ۔190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں راوں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا ، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کرسکتا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی ۔
Leave feedback about this