پاکستان نے کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 جنوری کو کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام معصوم جانوں کے ضیاع پر افغان عبوری حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کی کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان کی کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت