پاکستان کی منتخب حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں ، امریکہ دنیا Roze News
دنیا

پاکستان کی منتخب حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں ، امریکہ

پاکستان کی منتخب حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں ، امریکہ

پاکستان کی منتخب حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں ، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں ۔الزبتھ ہارسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں امریکا کا کردار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ قابل قدر شراکت کی راہ میں پروپیگنڈے ،غلط معلومات کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر نے واضح کیا کہ ہم کسی ایک سیاسی امید وار یا پارٹی پرکسی قسم کی پوزیشن نہیں رکھتے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں ، توجہ عوام ، سرمایہ کاری ، معیشت اور خوشحالی پر ہے ۔

Exit mobile version