پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم پاکستان Roze News
پاکستان

پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے ای اے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

 

Exit mobile version