پیپلز پارٹی آج گجرات میں پاور شو کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے۔گجرات کے رائس ملز گراو¿نڈ میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق جلسے میں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، اور سٹیج تیار ہے۔گزشتہ روز سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی رکھنا میرے لیے حرام ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا کہ مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالوں، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اب مقابلہ شیر اور تیر میں ہے۔
Leave feedback about this