واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکیں گے، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے، ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔ امریکا میں سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، سٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے، امریکا میں سعودی وزیر خزانہ سمیت آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کے نمائندوں سے مثبت ملاقاتیں ہوئیں، آئی ایم ایف کے نمائندوں سے حوصلہ افزا بات چیت ہوئی۔
تمام ریٹنگ ایجنسیاں تسلیم کر رہی ہیں کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لئے مزید مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے، کوشش ہوگی ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو، ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی ترقی کیلئے طویل مدتی منصوبے بنانا ہوں گے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 سے 13 فیصد پر لائینگے۔ پاکستان نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر دیا ہے، اس وقت تمام بینک ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں، عالمی ادارے بھی قرض دینا چاہتے ہیں لیکن اب ہم اپنی شرائط پر قرض لیں گے۔
تازہ ترین
معیشت و تجارت
ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائیگا: نان فائلر گاڑیاں، جائیدادیں نہیں خرید سکیں گے، وزیر خزانہ
- by web_desk
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- 72 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this