ووٹرز قبل از وقت ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں کملا ہیرس دنیا Roze News
دنیا

ووٹرز قبل از وقت ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں کملا ہیرس

ووٹرز قبل از وقت ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں کملا ہیرس

ووٹرز قبل از وقت ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں کملا ہیرس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ امریکی ووٹرز قبل از وقت پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعوی حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 کا صدارتی انتخاب شفاف تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی۔کملا ہیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ صدارتی الیکشن بھی صاف و شفاف ہو گا۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1 روز باقی رہ گیا ہے، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مختلف رائے شماریوں میں کملا ہیرس کو صرف 1 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، تاہم اس میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے۔

Exit mobile version