وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پرپابندی لگادی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پرپابندی لگادی

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پرپابندی لگادی

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پرپابندی لگادی

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیہ اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

Exit mobile version