وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی اینڈ ٹی ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے آئی اینڈ ٹی ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں، آذربائیجان کے ساتھ نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس کے تبادلے سے باہمی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔