وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد رانا کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے اور آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا جبکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ آڈیو لیک پر رانا ثنائاللہ نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Exit mobile version