وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے پاکستان Roze News
پاکستان

وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے

انتخابات 3 ماہ میں ہوں یا بعد میں، ہم تیار ہیں، بلاول بھٹو

انتخابات 3 ماہ میں ہوں یا بعد میں، ہم تیار ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر ہنگری پہنچ گئے۔ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ ہاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔وزیر خارجہ ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Exit mobile version