خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے 7گھنٹے بعد رابطہ بحال ہوا، صبح سویرے گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے، ایکس پر علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق فیصل امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے ہے۔ رات دیر گئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی گمشدگی معمہ بنی رہی،اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں گردش کرتی رہیں، اپوزیشن رہنما عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے آئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔ تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
Leave feedback about this