وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔

Exit mobile version