وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجراءپر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط ملنے سے 2016 میں پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، میرے قائد نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ دوسرا ایس بی اے پروگرام ہے جس کی تکمیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ حکومت کے 16 ماہ کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں اہم ثابت ہوا۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے کڑوے اور مشکل فیصلے لیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر کرنے کا موقع دیا ہے، ساری زندگی لڑیں گے، پاکستان میں معاشی ترقی لائیں گے، قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرضوں سے نجات ملے گی، اسی تسلسل کے ساتھ. محنت جاری رہی تو قرضوں سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت پوری اقتصادی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔