وزیراعظم شہباز شریف آج شہر قائد کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی آئے تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلی ہاس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔
Leave feedback about this