وزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف فرانس کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگراں وزیراعطم کے نام پر مشاورت ہوگی۔علاوہ ازیں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم پارٹی اجلاس بھی ہوگا، جس میں لیگی قائدین بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔

Exit mobile version