وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم آزا کشمیر کے انتخابات میں تاخیر کیخلاف ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس نے رٹ پٹیشن کی سماعت کیلئے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں بینچ کریگا۔تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز خان شامل ہیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت آج ہونے کا امکان ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب میں تاخیر پر وکلا ءنے گذشتہ روز ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی ۔

Exit mobile version