ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

جب نواز شریف واپس آئے گا تب مونس الٰہی واپس آئے گا، پرویز الہٰی

جب نواز شریف واپس آئے گا تب مونس الٰہی واپس آئے گا، پرویز الہٰی

لاہور:ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ،اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ہمارے نمائندے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے تحریک عدم اعتماد پر150ارکان اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جمع کروائی۔تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں لہٰذا وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔اب جب کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد جمع کروائی جاچکی ہے تو گورنر بلیغ الرحمن پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

Exit mobile version