پاکستان

نیلم جہلم پروجیکٹ کی باقی ماندہ سرنگ کو خطرات لاحق

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ نیلم۔جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی زیرزمین سرنگ کے جزوی انہدام سے باقی ماندہ سرنگ کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ساڑھے تین کلومیٹر طویل سرنگ میں پانی کی بلاکیج کے باعث فنی خرابی پیدا ہوجانے کے نتیجے میں پاور پلانٹ کو بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث نیشنل گرڈ 950 میگاواٹ بجلی سے محروم ہوگیا اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا۔چیئرمین نیپرا نے مجلس قائمہ کو بتایا کہ اگر یہ سرنگ ایک سال تک بند رہتی ہے تو صارفین بجلی کو ایک ارب20کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے سرنگ کا معائنہ کرنے کے بعد دو ابتدائی رپورٹیں پیش کردی ہیں، جن میں انہوں نے سرنگ کے انہدام کی 8 وجوہات بیان کی ہیں، تاہم حتمی رپورٹ ابھی پیش نہیں کی گئی۔محمد عرفان نے بتایا کہ زیرزمین سرنگ پر پڑنے والا پہاڑی دباؤ حادثے کی بنیادی وجہ بنا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image