پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن کی مذمت کرتے ہیں مگر اس کرپشن کا حصہ ہیں، اتنے برس گزر جانے کے باوجود معاشرے سے کرپشن ختم کیوں نہیں ہورہی؟ ہم نے خود کو ٹھیک نہیں کیا ہم نے اپنا احتساب نہیں کیا، جس دن ہم نے کرپشن سے خود کو روکا اس دن کرپشن ختم ہو جائے گی۔ نیب کا ادارہ کرپشن کو پرموٹ کررہا ہے نیب استعمال ہورہا ہے اور جب ادارے استعمال ہوں گے تو کیا ہوگا؟ کرپشن بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم نے گراس روٹ پر کام کرنا ہے، کرپشن ہم اپنے لیے یا بچوں کے لئے کرتے ہیں، جب تک کرپٹ لوگوں کو سزائیں نہیں ملتی کرپشن ختم نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں کسی کی نیت یا سوچ پر شک نہیں کر سکتا، کسی کے خلاف غلط بات کرنے سے اسلام نے منع کیا ہے، یہاں پر سب بات کررہے ہیں مگر گرانڈ پر کچھ نہیں، ہمیں اپنے آپ سے احتساب شروع کرنا ہے، ہم اس پر عمل نہیں کر سکے اس کی وجہ ہمارا ماحول ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کرپشن پیسے کے لیے کرتے ہیں مگر پیسے سے سکون اور برکت نہیں خریدی جاسکتی، میں الیکشن جیتا تو والدہ کو کینسر کے مرض کا حق ہو گیا تھا، میں وزیراعلی بننے جارہا تھا تو میری والدہ فوت ہوئی، میں اپنی والدہ کے لئے ساری جائیداد فروخت کرنے کے لئے تیار تھا مگر کینسر آخری اسٹیج پر تھا اور میں کچھ نہ کر سکا یعنی پیسہ کام نہیں آتا۔
نیب کرپشن کو پروموٹ کررہا ہے ، علی امین گنڈاپور

لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے،علی امین گنڈاپور