نگراں وزیراعظم نے اپنی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔شمشاد اختر نے وزارت خزانہ اور سرفراز بگٹی نے وزارت داخلہ کی اہم ذمے داریاں سنبھالیں ، جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کی اہم ذمے داری دی گئی ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر وزیر دفاع اور انیق احمد مذہبی امور کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں ۔عمر سیف آئی ٹی اور جلیل جارج انسانی حقوق کے وزیر ہوں گے ، وفاقی کابینہ میں سولہ وزیروں کے علاوہ چھ معاونین خصوصی اور تین مشیر بھی شامل ہیں ۔گذشتہ روز نئی نگراں کابینہ سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیاتھا ، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی تقریب میں شریک تھے