نگراں حکومت سے کہا ہے بجلی کے بلوں کو اقساط میں کیا جائے ، رانا ثناء تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نگراں حکومت سے کہا ہے بجلی کے بلوں کو اقساط میں کیا جائے ، رانا ثناء

نیب ترامیم کیس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو لگ پتا جائے گا، رانا ثنا اللہ

نیب ترامیم کیس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو لگ پتا جائے گا، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا کا کہنا ہے کہ اب تکلیف ہے تنگی ہے ، نگراں حکومت سے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو اقساط میں کیاجائے ۔نگراں حکومت سے کہا ہے کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم ہوجائیں گے ابھی بلوں کی قسطیں کی جائیں ، جس کا 15 ہزار کابل ہے وہ ابھی پندرہ ہزار نہیں دے سکتا ، پانچ ہزار تو دے سکتا ہے ۔رانا ثنا نے کہا کہ یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق ہوا ہے ۔ سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی طورپر اگر اب کسی کوکوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تولگائیں، ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شاید کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پی پی کو نقصان کا احتمال ہے کے پی میں حلقہ بندیوں سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہورہاہے ۔

Exit mobile version