لاہور:الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود چیئرمین شپ برقرار رہنے پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھیجا ہے جو کہ عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں عمران خان کو گیارہ جنوری کو دن دس بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں،الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کریں،اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان ناالہل کیے گئے تو وہ پارٹی کے چیئرمین شپ سر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔
Leave feedback about this