پشاور:مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائیگا۔ مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کل اس حوالے سے پہلی بیٹھک ہوگی، میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا، میٹنگ میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے۔
میٹنگ کے تمام پوائنٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جا کر ڈسکس کریں گے۔میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، سول نافرمانی تحریک بارے حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔