میرا ٹرانسفر ہونے والا ہے،جج نے اعظم سواتی کی درخواست پر ملتوی کردی پاکستان Roze News
پاکستان

میرا ٹرانسفر ہونے والا ہے،جج نے اعظم سواتی کی درخواست پر ملتوی کردی

میرا ٹرانسفر ہونے والا ہے،جج نے اعظم سواتی کی درخواست پر ملتوی کردی

میرا ٹرانسفر ہونے والا ہے،جج نے اعظم سواتی کی درخواست پر ملتوی کردی

اسلام آباد:اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹ اور تقریر کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانب بعد از گرفتاری پر سماعت بغیر کاروائی،12دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمو دنے کیس کی سماعت کی۔اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج راجہ آصف محمود نے کہا کہ میری دوسری عدالت ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن ہونے والا ہے،نئے تعینات ہونے والے جج صاحب یہ کیس سنیں گے اگر ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن نہ ہوا تو پھر آپکی درخواست سن لیں گے۔واضح رہے کہ اعظم سواتی اس وقت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر بلوچستان پولیس کی حراست میں ہیں۔اسلام آباد میں درج مقدمے میں عدالت نے اعظم سواتی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version