ملک کے 15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملک کے 15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

ملک کے 15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

ملک کے 15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور:حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی جبکہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ89 ہزار605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سپانسر شپ سکیم کی5 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہو گی۔
وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ایڈوانس سٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گی جبکہ12 سال سے کم عمر بچے بھی سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس سے رہنمائی میسر ہو گی۔

Exit mobile version