پاکستان

ملک کو حکومت نہیں ، مزدور چلا رہاہے ، سراج الحق

ملک کو حکومت نہیں ، مزدور چلا رہاہے ، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ غریب مزدور پاکستان کی خاطر اپنا خون نچھا ور کررہا ہے ملک کو حکومت نہیں مزدور چلا رہاہے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مزدور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یکم مئی یہ پوری دنیا میں لوگ مزور ڈے منا رہے ہیں ، آج یہ جلسہ منعقد کرکے پاکستان کے مزدوروں کی نمائندگی کی گئی ہے مزدووں کی طرف سے پاکستان کی حکومت سے بات کرنا چاہتا ہوں ، پاکستان تومزور ر چلا رہا ہے اور وی آئی پی لوٹ رہا ہے ، مزدووروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں سراج الحق نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے جماعت اسلامی کھڑی ہے میں مزدوروں کیلئے عزت والی چھت چاہتا ہوں پاکستان میں آٹھ کروڑ مزور ہیں مزدوروں کے بچوں کی کفالت کا کوئی انتظام نہیں ، پاکستان کے سیاسی لیڈران ، حکومتوں نے مزدوروں کو دھوکا دیا ، روٹی ،کپڑا مکان ہے نام پر تبدیلی کے نام پز مزدوروں کو دھوکا دیا گیا ، 75 سالوں سے ملک کی غریب عوام کا ستحصال جاری ے ، پسینے مزدور بہاتا ہے مزے کوئی اور لیتا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image