پاکستان ٹینر یز ایسوسی ایشن نے عید الاضحی پر قربان کیے گئے جانوروں کی اعداد وشمار جاری کردیئے ، ملک بھرمیں63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی ۔اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی کے باعث ملک میں گذشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں میں بیس لاکھ بچھڑے 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں ۔مہنگائی کے باعث ملک میں گذشتہ سال کی نسبت میں 28 سے تیس فیصد جانور کم قربان کیے گئے ، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا تخمینہ ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق عید پر قربان کیے جانوروں کی کل مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے ۔
Leave feedback about this