آج سے 24 جون کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔بالائی او روسطی پنجاب ، اسلام آباد ، بالائی کے پی ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہوسکتاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔
Leave feedback about this