کراچی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 14 ہزار 800 ہوگئی ۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاﺅ ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 1988 ڈالر کا ہوگیا ہے ۔