ملاکنڈ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 9 افراد قتل کردیئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملاکنڈ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 9 افراد قتل کردیئے

ملاکنڈ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 9 افراد قتل کردیئے

ملاکنڈ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 9 افراد قتل کردیئے

کے پی کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں نامعلوم افرا دنے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد قتل کردیئے ۔فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں تین خواتین اور چھ مرد شامل ہیں ، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا ، ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version