مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کردی۔مقبوضہ کشمیرمیں وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز چسپا کردیئے گئے۔کشمیری عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نو منتخب سراہ جنرل عاصم منیر ا ور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

Exit mobile version