بھارتی گلوکار اور بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ راہول ویدیااور ادکارہ دیشا پرمار کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔راہول ویدیا اور یشا پر مار نے گذشتہ رو ز انسٹا گرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا گھر میں لکشمی آئی ہے ۔ساتھ ہی انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ماں اور بچی صحتمند ہیں ۔راہول ویدیا اور دیشا پر مار کی شادی گذشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی ، گلوکار نے بگ باس 14 کے دوران ایک قسط میں دیشا کو پروپوز کیاتھا ، بعدازاں دیشا نے گھر میں بطور مہمان آکر پروپوزل قبول کرلیا تھا۔