اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین پراس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے سیاسی افراتفری کاماحول بتاتا ہے کہ ہم اپنی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے میں کیوں ناکام ہورہے ہیں یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تائیس مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے آج کا دن موجود حالات پر غور وفکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کی قرار داد منظور کی تھی، پاکستان کے قیام بیس ویں صدی کا ایک معجزہ ہے ہمارے پچھلے 75 سالوں کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے دیکھا، قدرتی آفات سمیت بہت سے بحرانوں سے لڑتے دیکھا کئی مواقع ایسے آئے جب ہم نے مشکلات پر قابو پالیا اور کئی سنگ میل حاصل کیے۔