ریاض:سعودی محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور صیوف الرحمن کو سہولت کی فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اور دی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔ڈپٹی سیکرٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس کا کہنا ہے کہ عمران کا پرمٹ حاصل کرنے کیلئے”نسک ایپ“بنائی گئی ہے۔