بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان ، رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔جے یو آ¾ی فی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں ، تشویش کی کوئی بات نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حافظ حمد اللہ دو ساتھی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں ، دھماکہ خودکش ہے یا نہیں اس سے متعلق معلومات نہیں ۔ڈی سی مستونگ عبدالرزاق سوسولی کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں حافظ حمد اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مستونگ میں دھماکہ، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 6 افراد زخمی

مستونگ میں دھماکہ، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 6 افراد زخمی