اسلام آباد: ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا،مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ پر انکوائری کیلئے جاری کیاگیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے فواد کو سترہ مارچ کو طلب کرلیا۔ سائبر کرائم میں فواد کیخلاف اسلام آباد کے رہائشی محمد ہارون نے درخواست دی تھی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوادنے مریم نواز پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام عائد کیا، فواد نے بارہ مارچ کو شب 9 بجکر 42 منٹ پر اشتعال انگیز اور جھوٹا ٹوئٹ جاری کیا جس میں پرائیویسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ ٹوئٹ کے ذریعے مریم نواز کیخلاف عوام کو بھڑکا یا گیا۔

Leave feedback about this