تازہ ترین

مریم نواز کا جنم دن، وزیراعظم کا نیک تمناؤں کا اظہار

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا آسان کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کا حکم

لاہور: مریم نواز 28 اکتوبر 1973 کو پیدا ہوئیں، سالگرہ کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ ویژن کے لئے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ہے، اللہ کرے یہ سال آپ کیلئے مزید طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لائے۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا سیاسی سفر 2013 کے انتخابات سے شروع ہوا، وزیراعلی نے جن حالات میں عملی سیاست کا آغاز کیا وہ ان کے والد میاں نواز شریف کے لئے مشکلات سے بھرپور تھے، مخالفین نے ان پر سیاست کے دروازے بند کرنے کیلئے مختلف حربے بھی استعمال کئے۔
مریم نواز نے بہادر اور جرات مند بیٹی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے والد کا بھرپور ساتھ دیا، عدالتی پیشیاں، جلسے، جیل یا نیب کے عقوبت خانے ہوں، مریم نواز نے ہر جگہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہی حالات میں مریم نواز ایک بڑی اور قد آور لیڈر بن کر ابھریں، ناقدین نے بھی اعتراف کیا کہ مریم نواز ن لیگ کو بند گلی سے نکالنے میں کامیاب رہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image