محمد رضوان کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نئی شرٹ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر کھیل Roze News
کھیل

محمد رضوان کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نئی شرٹ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رضوان نے ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر ڈالی اور لکھا کہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘، رضوان کی ٹوئٹ میں اشارہ حضرت محمدﷺ کی طرف تھا جن کا نام نامی بھی درج کیا گیا۔

محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں اپنے دوسرے اور اصل نام ’رضوان‘ کے بجائے اس کے پہلے حصے ’محمد‘ کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے، تاہم رضوان کی نئی شرٹ کا نمبر 16 ہی رہے گا۔

Exit mobile version