ماہرہ خان فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں؟راز افشاں انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں؟راز افشاں

کوئی شاہ رخ خان سے متعلق سوال نہ کرے: ماہرہ خان

کوئی شاہ رخ خان سے متعلق سوال نہ کرے: ماہرہ خان

ممبئی:بھارتی فلم رئیس میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کیا تھا، رئیس ماہرہ خان کے کیرئیر میں بالی ووڈ کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی تھی، کیونکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ہی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے ماہرہ خان فلم کی تشہیر کرنے کے قابل بھی نہیں تھیں، لیکن فلم میں ان کے کام کو مداحوں نے پسند کیا اور انہیں فلم میں آسیہ کا کردار ادا کرنے کے لئے بھی بہت تعریف ملی۔رئیس میں ماہرہ خان کی کاسٹنگ کے حوالے سے کئی کہانیاں سامنے آئی جن میں مختلف دعوے کیے گئے تھے کہ اس کردار میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا

راہول ڈھولکیا نے بالآخر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے تلاش کیا اور وہ اس فلم کا حصہ بن گئیں۔ راہل ڈھولکیا نے دعوی کیا کہ وہ رئیس کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے۔ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا سا کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔ راہل نے اپنی ماں کے کہنے پر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا، راہل کا کہنا تھا کہ آڈیشن کے وقت ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ فلم رئیس کی آسیہ ماہرہ خان ہے

Exit mobile version